کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں؟ پی سی بی کا افغان بورڈ سے رابطہ

 اسلام آباد:موجودہ حالات کے بعد دوطرفہ کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔

پی سی بی کو آئندہ ایک سے دو روز میں حتمی جواب ملنے کی توقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، سیریز کی میزبانی افغانستان بورڈ کو کرنی ہے لہٰذا فیصلہ کا اختیار بھی انہیں ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے،پاکستان افغانستان سیر یز تین سے نو ستمبر کے درمیان شیڈول کی گئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حامد شنواری کا کہنا ہے کہ ملک کی بدلتی صورتحال میں افغان کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ طالبان شروع سے ہی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں وہ اس کھیل کے حامی ہیں اور ہماری سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرتے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کیخلاف ون ڈیسیریزشیڈول کیمطابق ہو گی،سیریز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا پریکٹس کیمپ دو دن کے تعطل کے بعد (آج) بدھ سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حالات نارمل ہو رہے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ہم بھی دفاتر کھول کر امور انجام دیں گے۔