پاک افغان کرکٹ سیریز کی منسوخی کا اصولی فیصلہ

لاہور: پاکستان اور افغانستان کی سیریز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سیریز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جس کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیریز منسوخی کی وجہ سے سری لنکا میں لاک ڈاؤن اور لاجسٹک مسائل بنے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 10 دنوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا جس کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سیریز خطرے میں پڑ گئی تھی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سیریز کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

یاد رہے کہ افغانستان کو آئندہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنی تھی، پاک افغان ون ڈے سیریز تین ستمبر سےشروع ہونی تھی۔