پاکستان کے افغان سیاسی حل کیلئے اہم سفارتی رابطے و مشاورت جاری

پاکستان افغانستان کے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مربوط حکومت کے قیام کے لیے پس پردہ رابطہ کاری جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اپنی قومی سلامتی کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے متوقع افغان حکومت کی حمایت کا اعلان کرسکتا ہے۔ تاہم اس اعلان سے قبل تمام امور اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان کے لیے کیا پالیسی اختیار کی جائے۔اس پر اعلی سطح پرمشاورت جاری ہے۔ جبکہ اس حوالے اہم سفارتی رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد وفاق کسی بھی حتمی پالیسی کوا ختیار کرنے کے حوالے سے اعلی سطح پر عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ اس حوالے سے یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور برداری کی کی افغانستان میں ممکنہ حکومت کی تشکیل کی صورت میں پالیسی کیا ہوگی؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق افغانستان کے لیے حتمی پالیسی اختیار کرنے سے قبل دوبارہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے  پارلیمان اور ملکی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جا ئیگا۔