بھارت میں آفریدی کے خلاف نیا محاذ کھل گیا۔۔۔ مگر کیوں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کے افغان طالبان متعلق حالیہ بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان کیخلاف ایک نیا محاذ کھل گیا اور صارفین مختلف تبصرے کرنے لگے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان سے متعلق شاہد آفریدی نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں، اس بار وہ کافی مثبت ہیں۔

اس بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کیخلاف ایک نیا محاذ کھل گیا اور صارفین مختلف تبصرے کرنے لگے۔