نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے20رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

 اس کے علاوہ زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر  اور وکٹ کیپر محمد حارث بھی اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حارث سہیل، سلمان علی آغا،سرفراز احمد اور صہیب مقصود ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔

قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان،  وکٹ کیپر محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور  زاہد محمود شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی۔