ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 کی ٹرافی کی رونمائی

دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے، میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں، 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا چوبیس اکتوبر کو ہوگا۔