ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کو ہرا کر مہم کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زیادہ پریشربھارت پرہوگا. پاکستان پر نہیں۔ ورلڈ کپ میں بھارت کو ہراکر یہ مہم شروع کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی ٹیم لیگ کرکٹ کھیل کرآرہی ہوگی ان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے میں مشکل آئے گی۔ یو اے ای ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے ، ورلڈ کپ میں سو فیصد کارکردگی دیں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کا 24 اکتوبرکوٹاکرا ہوگا۔

دائیں ہاتھ کے بلے بازنے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کے انتخاب پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نے کہا کہ متوازن ٹیم منتخب کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے سینیئرپلیئرز بھی آتے تو زیادہ اچھا ہوتا، مڈل آرڈر میں مشکلات پیش آرہی ہیں، کم بیک کرنے والوں کے پاس جگہ پکی کرنے کا سنہری موقع ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ رمیز راجا سے ملاقات میں مستقبل کا پلان تیارپربات ہوئی ہے۔

قومی کپتان کے مطابق  تنقید کرنے والوں کی باتوں پر توجہ نہیں دیتا، کپتانی کا کوئی پریشرنہیں ہے. غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔

سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے سوال پربابراعظم نے موقف اختیار کیا کہ چیف سلیکٹر نے وضاحت دے دی ہے۔