روی شاستری کا کورونا ٹیسٹ مثبت،بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچنگ سٹاف قرنطینہ

لندن:  دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم پر کورونا نے وار کیا ہے , بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے روی شاستری کے ساتھ بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور فزیوتھیراپسٹ کو بھی قرنطینہ کردیا ہے جبکہ بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ٹیم کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے تاہم دیگر ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آج میدان میں داخلے کی اجازت دی گئی۔