انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی خطرے میں پڑگیا، برطانوی بورڈ کا بیان آگیا

نیوزی لینڈ کے کرکٹ سیریز منسوخی کے بعد انگلینڈ کی سیریز  بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

 انگلینڈ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں فیصلہ کیا جائیگا کہ پاکستان کا دورہ کیا جائے یا سیریز منسوخ کردی جائے۔ 

انگلش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق بیان جاری  کردیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ ہیں، ہم اپنی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں جو صورتحال کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔


ای سی بی نے کہا کہ بورڈ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ آیا ہمارا دورہ جاری رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔