اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا جائیگا،۔
بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے، پاکستان میں کرکٹ جاری رہے گی، پی ایس ایل بھی کامیابی سے کرایا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے جنگ لڑی، پاکستان نے پی ایس ایل کامیابی سے کرایا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاتے وقت4 جگہ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گزرا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بہت بہتر سکیورٹی فراہم کی، نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا، معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا۔
ہمارے کسی ادارے کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا، بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم تیار ہے اگر منی پی ایس ایل ہوجاتا ہے تو دنیا کو بہت بہتر پیغام جائے گا، ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے ہاں کرکٹ جاری رہے گی۔