دورہ پاکستان؛ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اور انتظامی عہدیدار دبئی سے پاکستان پہنچے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور کورونا کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا اور 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو ایک بجے کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔