شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہوگئے

کراچی: شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل7میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے

ملتان سلطانز کی دونوں کے حوالے سے ٹریڈنگ ہوگئی اور اب اسے کوئٹہ کی ڈرافٹ میں چند باریاں مل جائیں گی۔

پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو لاہور میں ہو گا،اس سے قبل فرنچائزز ٹریڈنگ اورریٹینشن پر کام کر رہی ہیں.

 شاہد آفریدی کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز نے آفریدی سمیت جیمز ونس کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ کر لی، اب ڈرافٹ میں کوئٹہ کی چند باریاں ملتان کو مل جائیں گی.

 دفاعی چیمپئن ٹیم کے اونر عالمگیر ترین کی خواہش تھی کہ آفریدی اس سال بھی ٹیم میں برقرار رہیں، اسی کے ساتھ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی چاہتے تھے کہ آل راؤنڈر کیریئر کی آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ کی شرٹ زیب تن کریں.

آفریدی کے دونوں ہی سے اچھے تعلقات ہیں،فرنچائزز کی باہمی بات چیت میں ٹریڈنگ پر اتفاق ہوگیا۔