تیسرا ٹی20، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 208رنز کاہدف دیدیا

ویسٹ انڈیز  نے پاکستان  کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 208  رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے  بیٹرز  نے شروعات سے  ہی جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز کی اننگز  کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز  کا 207 رنز کا ٹوٹل پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرا بڑا اسکور ہے ، اس سے قبل سری لنکا نے 3 وکٹوں پر ہی 211 رنز  بنائے تھے۔

اس کے علاہ  ویسٹ انڈیز کا یہ ٹوٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میں نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں  کسی ٹیم کا سب سے بڑا  کا  ٹوٹل ہے۔

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔