محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

محمد رضوان 2021 میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔