سارہ ٹیلر بھی رضوان کی مداح،پاکستانی سٹارکی بے چینی سے منتظر

انگلش خاتون کرکٹرسارہ ٹیلر بھی پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح ہو گئیں اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے سارہ ٹیلر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیےمزید انتظار نہیں کر سکتی۔

سارہ ٹیلر جو خود بھی انگلش کاؤنٹ سسکس کی جانب سے کھیلتی ہیں، کاؤنٹی کے محمد رضوان کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سارہ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی۔
خیال رہے کہ انگلش کاؤنٹی سسکس نے ٹی ٹوئنٹی کے ایک کلینڈر ائیر میں 2000 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ کیا ہے۔