میچ کے دوران کرکٹر عابدعلی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

ٹیسٹ کرکٹرعابدعلی کو قائد اعظم ٹرافی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے تاہم ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

پی سی بی عہدیدار کے مطابق عابد علی کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے عابد علی کی ای سی جی نارمل آئی ہے، ان کے دل کے عضلات میں پروٹین کی موجودگی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال ان کا ایکو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔