بابر اعظم کا رشتہ چاہیے، خاتون نے شاداب خان کو ٹوئٹ کردیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نے آل راؤنڈر شاداب خان سے ان کا رشتہ مانگ لیا۔

گزشتہ روز شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ صارفین کوئی بھی سوال کرسکتے ہیں، وہ زیادہ سے زیادہ سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کریں گے۔

اسی دوران ایک خاتون نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی سوال کا جواب نہیں چاہیے، بس بابر اعظم کا رشتہ چاہیے لہٰذا شاداب آپ یہ کام کریں۔ٹوئٹ پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی آپ اس معاملے میں بابر اعظم کے اہلخانہ سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم کا اپنی چچا زاد سے رشتہ طے ہوچکا ہے اور دونوں فیملیز نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی شادی آئندہ سال کی جائے گی۔