ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ

کراچی : قومی ٹیسٹ ٹیم اوپنرعابد علی کو ان کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، عابد علی کچھ روز کراچی میں ہی قیام کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی کا ری ہیب پروگرام فی الحال جاری رہے گا ان کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عابد علی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے عابد علی کو مزید دو مہینے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب عابد علی کے والد نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ عابد علی دو ہفتے تک کراچی میں ری ہیب کریں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی رہائش کیلئے تمام انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

عابد علی کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی طبیعت اب کافی ہے، دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ کرکٹر عابد علی کو طبیعت خرابی پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی دل کی دو شریانوں میں رکاوٹ معلوم ہوئی جس پر انہیں دو اسٹنٹ ڈال دیئے گئے ہیں اب وہ دو ماہ مکمل آرام کے بعد کرکٹ کھیل سکیں گے۔