شاہنواز دہانی کی کراچی کےہسپتال میں ناک کی سرجری

کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کراچی کےہسپتال میں ناک کی سرجری ہوئی۔

 قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی ناک کی کامیاب سرجری کردی گئی، ناک میں پتھر ہونے کی وجہ سے دہانی کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

شاہنواز دہانی کی ناک میں پتھر کی موجودگی ایم آر آئی سے معلوم ہوئی جس کے بعد ان کا فوری آپریشن کیا گیا۔

فاسٹ بولر کو آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، دہانی کو 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کے لیے بلایا گیا ہے۔

شاہنواز دہانی کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔

فاسٹ بولر کی بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے، شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔