کامن ویلتھ گیمز کی کوئنزبیٹن ریلے کا پاکستان میں سفر کا آغاز

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی مشعل کا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے سفر شروع ہوا ،جبکہ کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے (مشعل) کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 یونیورسٹی کے وائس چانسلر  ڈاکٹر مجیب  میمن نے خیرمقدم کیا، منعقدہ تقریب میں پی او اے کے صدر جنرل(ر ) سید عارف حسن نے ریلے ان کے حوالے کی۔

معروف کھلاڑیوں نے ریلے تھامی، ان میں اولمپیئن ارشد ندیم، طلحہ طالب اور  انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، خاتون  کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اولمپئین حیدر علی اوراسپیشل ایتھلیٹس  بھی شامل تھے۔

اظہارِ خیال کرنے والوں میں کراچی میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈوسن  بھی شامل تھے۔ بعدازاں کوئنز بیٹن ریلے کی نمائش ہوئی، ریلے کو یونیورسٹی کےقائد اعظم میوزیم  بھی لے جایا گیا، آخر میں یونیورسٹی کے احاطے میں شجر کاری بھی کی گئی، اس موقعہ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد و دیگر بھی موجود تھے۔