بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ہسپتال منتقل 

کولکتہ: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدرسارو گنگولی کورونا کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یاہے۔

 سارو گنگولی کوکولکتہ کے مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔

 رواں سال جنوری میں سارو گنگولی کودل کا دورہ پڑا تھا اوران کی اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔