نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی گلوسسٹر شائر سے معاہدہ

پاکستان کے ایک اور ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالرنسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی گلوسسٹر شائر سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

گلوسسٹر شائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 18 سالہ ابھرتے ہوئے نوجوان بالر کو  2022 کے سیزن کے ابتدائی چند مہینوں کے  لیے کاؤنٹی  کو  تمام فارمیٹس میں کھیلنے کے لیے دستیاب  ہوں گے ۔

نسیم شاہ گلوسسٹر شائر کاؤنٹی   کو  ٹی ٹوئنٹی وائٹلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ  کے گروپ میچز تک دستیاب ہوں گے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر نسیم  شاہ کو جون کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے بلایا جاتا ہے تو انہیں اپنی قومی ٹیم کے ساتھ شرکت کے لیے پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

2019 میں آسٹریلیا کے خلاف صرف   16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے  اب تک وہ 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔