کیپ ٹاﺅن:بھارتی کرکٹرز نے غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بیٹسمین کوآؤٹ نہ  دینے پربھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان نے غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا۔

 بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم کو یہ بات نہ بھائی اور اس کے مختلف پلیئرز اسٹمپ مائیک پر براڈکاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پرآگ بگولہ ہوگئے اورسیدھے اسٹمپ پرلگے مائیک پرپہنچے اورکھری کھری سنا ڈالیں۔

ویرات کوہلی کا مائیک میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔

بھارتی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے تھرڈ ایمپائرکوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پورا ملک ایک ٹیم کے خلاف کھیل  رہا ہے۔