کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین غیرملکی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

کراچی: پی ایس ایل سیزن سیون شروع ہونے سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

 پی ایس ایل کی سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین غیرملکی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شرکت کے امکانات کم ہوگئے۔

آسٹریلیا کے جیمز فالکنر، ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹ مائر اور لیوک ووڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

     ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوسکیں گے، واضح رہے کہ کوئٹہ کا پہلا میچ 28 جنوری کو پشاور زلمی سے ہوگا۔

 پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز اور فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔