آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کوٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپر کی حیثیت سے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی بولر کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔