کراچی:پی ایس ایل میچ دوران اسٹیڈیم کے باہر بچوں کا احتجاج،ویڈیو وائرل

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے باہرسراپا احتجاج بچوں کا مؤقف تھا کہ وہ میچ دیکھنے آئے ہیں لیکن اب انہیں اندر نہیں جانے دیا جا رہا، اس کی شکایت کریں،بچوں کا کہنا تھا کہ  پہلے ٹکٹ دے دیے گئے اور اب کہہ رہے ہیں کہ ویکسین لگوا کر آئیں۔ سوشل میڈیا پر بچوں کے احتجاج کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس پر صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ایک اور بچہ کہتا ہے کہ یہ ویڈیو ہر جگہ مشہور کریں تاکہ ہمیں اسٹیڈیم میں جانے دیا جائے۔

سوشل میڈیا پر بچوں کے احتجاج کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس پر صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میچز میں 12 سال سے کم عمر شائقین کے داخلوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بچوں کے لیے خریدے جانے والے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے سے قبل شروع ہو چکی تھی، جب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی اس وقت 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت تھی۔

ٹکٹس ری فنڈ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ری فنڈ کی سہولت سے 30 جنوری رات 12بجے تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔