فخر زمان کی سنچری، لاہور قلندرز کی6وکٹوں سے فتح،کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی جس کے بعد کراچی کنگز کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چھٹا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہا گیا، جس میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے قلندرز کی دعوت پر پُراعتماد انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ میں 84 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اسی وقت شرجیل خان 60 رنز بنا کر حفیظ کا شکار بنے، اس کے بعد 106 پر کراچی کنگز کی دوسری، 122 پر تیسری، 138 پر چوتھی اور 142 پر پانچویں وکٹ گری، بعد ازاں صاحبزادہ فرحان اور جوئے کلارک نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 163 تک پہنچایا تو کراچی کنگز کے صاحبزادہ فرحان بھی آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں عماد وسیم جوئے کلارک کا ساتھ دینے آئے تو وہ بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کا شکار بنے، اس کے بعد عمید آصف آئے جنہوں نے صرف ایک بال کا سامنا کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے، جن میں شرجیل خان 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم 41 رنز بنا سکے جبکہ کراچی کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے تین، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ کراچی کنگز نے صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو آج موقع دیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، جو اچھا نہ رہا کیونکہ 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں 48 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 90 رنز پر اُس وقت گری جب محمد حفیظ 24 رنز بنا عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے، اسی دوران فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 56 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے  پی ایس ایل 7 کی پہلی سنچری بنانے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چار گیندوں پہلے 171 رنز ہدف کے جواب میں 174 بنا کر ایونٹ کی پہلی فتح اپنے نام کی، جس کے بعد وہ عمید آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان اپنی ٹیم کی پوزیشن اتنی مضبوط کرگئے تھے کہ نئے آنے والے کھلاڑی نے صرف 7 رنز بنائے، جس پر قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔