ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6رنز سے شکست دیدی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6رنز سے شکست کر ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

سلطان کے 175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 168 رنز ڈھیر ہو گئی۔ افتخار احمد کی 13 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔

بین ڈکٹ47 اور احسان علی 24 رنز بنا سکے۔ کپتان سرفراز احمد نے 21 رنز کی باری کھیلی۔ سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سے قبل کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اننگز کے آغاز میں ہی سلطانز کو کپتان محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد اوپنر شان مسعود نے صہیب مقصود کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں باری کو آگے بڑھایا اور 50 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو دباؤ سے نکالا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے لاٹھی چارج شروع کیا اور گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیل کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی اور 58 گیندوں پر 88 رنز کی شانداری باری کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ صہیب مقصود، رائلی روسو بھی 21،21رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اختتامی اوورز میں ٹم ڈیوڈ نے 28 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے محمدحسنین نے 2 اور جیمز فالکنر نےایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں آج دو وکٹ کیپر کپتان آمنے سامنے ہیں، سلطانز شاندار فارم میں ہے دو میچ کھیلے اور دونوں میں ہی کامیابی حاصل کی جب کہ گلیڈی ایٹرز کا بھی جیت کا کھاتا کھل چکا ہے۔

کوئٹہ اور ملتان کے اب تک 7 مقابلے ہوئے ہوئے ہیں جس میں 4کوئٹہ اور3 ملتان نےجیتے ہیں۔

پہلےبیٹنگ میں سلطانز نے 2 اور گلیڈی ایٹرز نے ایک کامیابی سمیٹی، دوسری بیٹنگ میں کوئٹہ کا پلڑا بھاری رہا جس نے تین بار میدان مارا۔