پی ایس ایل 7 کیلئے پشاور زلمی کا دوسرا ترانہ ریلیز

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا دوسرا اینتھم  ’ہر قدم ہے زلمی‘ ریلیز کردیا گیا۔

معروف سنگر فرحان سعید اور فورٹی ٹیوڈ بینڈ کا جوش و خروش سے بھرپور گانا مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ گانے کو یوٹیوب پر اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

زلمی کے اینتھم میں معروف اداکارہ اور زلمی ایمبیسیڈر ہانیہ عامر اور علی رحمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی ہے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کھلاڑی بھی اینتھم میں ایکشن میں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی نے 28 جنوری کو اپنا پہلا ترانہ ’’آیا زلمی‘‘ ریلیز کیا تھا۔ جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی تھی۔