بھارتی اداکارہ کا آفریدی کی نرس بننے کی خواہش کا اظہار

بھارتی فلم اور ڈراموں کی اداکارہ ماہیکا شرما نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی نرس بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی  میڈیا سے گفتگو میں ماہیکا شرما کا کہنا تھا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی ان کی پہلی پسند ہیں، وہ ان کا کھیل ہمیشہ کافی شوق سے دیکھتی رہی ہیں اور چونکہ اب وہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں لہٰذا وہ افسردہ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس مشکل وقت میں، میں شاہد آفریدی کے ساتھ بطور نرس ہوتی تاکہ خود ان کا خیال رکھ پاتی، وہ اس وقت تکلیف میں ہیں اور مجھے یہ سن کر بالکل اچھا نہیں لگا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم فٹنس مسائل سے دوچار ہونے پر کرکٹر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔