باکسر کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اپنے کیریئر کی اہم ترین فائٹ ہار گئے۔

حریف باکسر کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا، ریفری کو 12 راؤنڈز پرمشتمل فائٹ چھٹے ہی راؤنڈ میں ختم کرنا پڑ گئی۔

کیل بروک اہم ترین فائٹ میں ابتدا سے ہی حاوی نظر آئے اور مکوں کی بارش کر کے عامرخان کو نڈھال کر دیا۔

30 ہزار افراد کی گنجائش پر مبنی مانچسٹر ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔