پی ایس ایل 7 فائنل میں براہ راست پہنچنے والی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

 پی ایس ایل 7 میں  آج کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، دونوں ٹیموں میں سے آج  جیتنے والی ٹیم براہ راست  فائنل میں پہنچ جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے کوالیفائر  میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا جب کہ میچ آج شام  ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں آج کی فاتح ٹیم  ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا۔

  پشاور زلمی  کل  پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی، اس میچ  میں فاتح  ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جب کہ جس ٹیم کو شکست ہوگی وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ریکارڈ 9  کامیابیاں  حاصل کی تھیں جب کہ لاہور قلندرز  اور پشاور زلمی نے 6، 6 میچ جیتے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز جیت سکی تھی۔