وارسا:یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ نے روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے خلاف روس سے فٹ بال ورلڈکپ کا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔
پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی جارحیت کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پولش ٹیم آئندہ ماہ روس سے ہونے والا فٹ بال میچ نہیں کھیلے گی۔
خیال رہے کہ پولینڈ نے24 مارچ کو ماسکو میں رو س سے ورلڈکپ 2022کا کوالیفائر میچ کھیلنا تھا۔
پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کے اس فیصلے پر پولش کھلاڑیوں نے بھی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
فیفا کی جانب سے اس میچ کے پوائنٹس کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، فیفاکو امید ہے کہ میچ سے قبل تک روس یوکرین تنازع اختتام پذیر ہوجائیگا۔