پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کررہا ہوں، آسٹریلوی کپتان

اسلام آباد: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کررہا ہوں، یہاں سکیورٹی انتظامات بہت اچھے اور تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔ 

اسلام آباد میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پیٹ کمنز نے کہا کہ  بہت زیادہ سکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی، ہم 24 سال بعد آسٹریلیا کے پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

 آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم کورونا اور سیکیورٹی کی وجہ سے محدود ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے تو ہمیں اس کی عادت ہے۔

 پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنے سامان میں تاش اور پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے۔

 آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، ہم پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔

 واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے۔ اپنے دورے کے دوران آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 وب ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔