فاسٹ بولر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حارث رؤف کےکورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکا کہنا ہےکہ کرکٹر حارث رؤف کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی سکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 4 تا 8 مارچ تک کھیلا جائےگا، ٹیسٹ اسکواڈ میں حارث رؤف کا نام بھی شامل ہے اور اب پہلے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت مشکل نظر آرہی ہے۔