بابر اعظم بھارتی دلہا کے روپ میں بھارتی ڈرائنگ آرٹسٹ کی مہارت

ومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو اس وقت دنیائے کرکٹ پر راج کررہے ہیں ان کے مداح انہیں جلد دلہا بنتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹر کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے  ایک ڈرائنگ آرٹسٹ نے بابر کے مداحوں کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔

جی ہاں انسٹاگرام پر آکاش ننجانی نامی صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی  جس میں انہوں نے  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلہے کے روپ میں ایک شاندار اسکیچ بنایا۔