نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے

 لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر 2019 کے بعد اب پہلی بار کاونٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

aن کا تین میچز کے لیے کاونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔

کاونٹی ترجمان کے مطابق محمد عامر 28 اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

محمد عامر نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔

واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں۔