پاکستان کرکٹ بورڈ کا جونیئر لیگ کروانے کا اعلان

 انہوں نےکہا کہ  پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرارہا ہے، اس میں 6 فرنچائز کے لیے 30 کمپنیاں تیار ہیں۔کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے جونیئر لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ میں 30 کمپنیوں نے اظہاردلچسپی کیاہے، امید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، لیگ کے لیے شاہدآفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی آئیکون ہوں گے جب کہ سابق کپتان جاویدمیاندادکو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اس کو سپروائز کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 13 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کے اسکوائر پر کام کیا جارہا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پیچز کی خامیاں سامنے آئی ہیں۔

رمیز راجا نے مزیدکہا کہ کرکٹ کا رواں سیزن سب سے مصروف سیزن ہے، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے علاوہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔