گال ٹیسٹ: نوازکی تباہ کن بولنگ، لنکن ٹیم کے 9 کھلاڑی آوٹ

دوسری اننگز میں سری لنکا نے کھانے کے وقفے کے بعد اب  تک 9 وکٹیں گنوادی ہیں۔

پاکستان کی طرف سے محمد نوازاور یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے سری لنکا کے بیٹرز کو باآسانی کھیلنے نہیں دیا،  نواز نے اب تک  5،اور یاسر نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس وقت کریز پر دنیش چندی مل اور رمیش مینڈس موجود ہیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔