گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

قومی ٹیم کے اوپنرعبد اللہ شفیق کی ناقابل شکست 160 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 160 اور محمد نواز 19 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے جبکہ محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔