کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

کمشیر پریمیئر لیگ( کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

کشمیرپریمیئرلیگ کی انتظامیہ کے مطابق کے پی ایل کا دوسرا ایڈیشن 13 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔

کمشیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سات ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جن کے درمیان کل 25 میچز کھیلے جائیں گے۔ 

 لیگ کی میزبانی مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گاجہاں ہر دن دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے،پہلا گروپ میچ دوپہر 2 بجے جبکہ دوسرا گروپ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

24 اگست کو کوالیفائر دوپہر 2 بجے جبکہ الیمینیٹر ون شام 7 بجے  کھیلا جائے گا جبکہ الیمینیٹر ٹو 25 اگست کو شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کمشیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل 26 اگست کوشام  7:30 بجے شروع ہوگا۔