مزار قائد بھی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ نہ رہ سکا

کراچی:  دوروز تک مزار قائد کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ دیئے جانے کے بعد پھرسے لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

 ٹھیک 7 بجتے ہی مزارقائد کی بجلی منقطع کردی گئی،مزارقائد بجلی بند ہونے کے سبب اندھیرے میں ڈوب گیا،بانی پاکستان کے مزار کے چاروں اطراف نصب ٹاورز کی فلڈ لائٹس بھی بند ہوگئیں ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومتیں بانی پاکستان کے مزار پر بجلی کی تواتر سے فراہمی کا حل تلاش نہیں کرسکی ہیں،  آج بھی کے الیکٹرک اور مزار قائد انتظامیہ کے مابین معاملے کے تصفیے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوچکا ہے۔