5سال سے کم بچوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں پولیو کے قطروں سےمحروم بچوں کیلئے پہلی بار تمام ریکارڈ ڈیجٹل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

 وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیرکاکہنا ہےپولیو سےنمٹنےکیلئےہربچےکاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سطح پر دستیاب ہوگا،لاہور سےپائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہوگا،5سال سےکم بچوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنےکافیصلہ ہے،لاہورسےڈیجیٹل پولیو ڈیٹا کا پائلٹ پروجیکٹ لانچ ہوگا۔

وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیرنےکہاکہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں گزشتہ سال اضافہ ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نےپولیو پرقابو پانے کیلئے جامع پلان طلب کیا۔

پنجاب میں انسدادپولیو کےقطروں سےمحروم بچوں کا پتہ لگانا اہم تھا،ڈیجیٹل ڈیٹا سےبچوں کی انسداد پولیو قطرے پینےکی تمام ہسٹری موجودہوگی۔