2024 میں 12 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف

وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں 2024 کے دوران بجلی چوری کی تفصیلات پیش کیں، جس کے مطابق گزشتہ سال میں 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا۔

دستاویزات کے مطابق، بجلی چوروں سے 5 ارب 83 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور اس حوالے سے 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

انسداد بجلی چوری کی مہم کے دوران 62 ہزار 452 افراد کو گرفتار کیا گیا، اور بجلی چوری کو روکنے کے لیے پیسکو میں ڈی ایس او یونٹ قائم کیا گیا تاکہ پہلے مرحلے میں چوری کی روک تھام کی جا سکے۔