وزیرِ اعظم نے رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے تحت مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم منتقل کی جا چکی ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ وزیرِ اعظم نے پیکیج کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور دیگر اداروں کی کوششوں کی تعریف کی اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے ہے اور اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں بھی اپنانا چاہیے۔