اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری ہے! حکومت نے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا ایک مکمل منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے آئی ایم ایف کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیے گئے ہیں، اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جلد ہی ملنے والی ہے۔
بجٹ کی تیاری میں سرکاری اور نجی شعبے کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے، اور یہ بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔