ماہ رنگ و سمی دین بلوچ و دیگر کی گرفتاری کیخلاف بلوچستان میں لانگ مارچ جاری

بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ماہرنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ سمیت دیگر  رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف خضدار سے کوئٹہ تک کے لیے لانگ مارچ جاری ہے۔

مرکزی رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی آغا حسن بلوچ کے مطابق بی وائی سی کے رہنماؤں کی رہائی کے حق میں پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ روز خضدار سے لانگ مارچ شروع ہوا ہے۔

شرکاء قلات اور سوراب سے ہوتے ہوئے رات مستونگ پہنچے، ان کا دعویٰ ہے کہ مارچ کے شرکا ء کو لک پاس کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے کوئٹہ جانے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پارٹی سربراہ سمیت پارٹی کے رہنما اور کارکنان لک پاس کے مقام پر موجود ہیں، آج دن 12 بجے پارٹی کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔