عید الفطر کب ہوگی؟ کیا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ہے؟

اسلام آباد: سپارکو نے شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے بارے میں اپنی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، رمضان کے مہینے میں 29 دن ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر نظر آئے گا، اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ اس وقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہوگی اور زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری کے قریب ہوگا، جس کی وجہ سے 30 مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ عید الفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو ہلال نظر آنے کے امکانات کم ہیں، کیونکہ وہاں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔ سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ کو دکھائی دے سکتا ہے، اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔