وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا کہ ڈی پورٹ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور انہیں پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

حکومت نے پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔