وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلا روس روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلا روس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف 10 اور 11 اپریل کو بیلا روس میں رہیں گے۔ یہ دورہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔